ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کمیشن اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز

الیکشن کمیشن اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز

Sat, 13 Mar 2021 08:10:38    S.O. News Service

کلکتہ،13؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر نندی گرام میں مبینہ حملے کے بعد ترنمول کانگریس اور الیکشن کمیشن کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے -

ترنمول کانگریس کے الزامات کے جواب میں الیکشن کمیشن کے سخت بیان پر ایک بار پھر ترنمول کانگریس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جوابی خط سے لگتا ہے کہ‘یہ کسی سیاسی جماعت کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے -

اس سے قبل ہم نے الیکشن کمیشن کا یہ رخ کبھی نہیں دیکھا تھا -ہم ایک مدت سے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں -خیا ل رہے کہ ترنمول کانگریس نے کل الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ کمیشن کے ذریعہ ریاستی پولیس کو کنٹرول کرنے اور ڈی جی پی اور اے ڈی جی لا اینڈ آرڈرکے تبادلہ کے بعد ہی ممتا بنرجی کے ساتھ یہ واقعہ ہوا ہے -اور اس حملے کیلئے صرف اور صرف الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے جو اس وقت حکومت کی پوری مشینری کو سنبھال رکھا ہے۔

جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے حکومت کی پوری مشینری کو نہیں سنبھال رکھا ہے -تاہم سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے الیکشن کمیشن کے اس دعویٰ کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعدریاستی حکومت کا پولیس پر کوئی کنٹرول نہیں رہتا ہے-

دوسری جانب مشرقی مدنی پور کے نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے مبینہ حملے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے ضلع انتظامیہ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ جس اسکارپیو گاڑی سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سفر کررہی تھیں اس کے دروازے پر چند لوگ گرگئے اس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بائیں پاؤں میں چوٹ پہنچی ہے -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو نندی گرم کے بیرولیا مارکیٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی گاڑی کے پیچھے ایک سو افراد پر مشتمل ایک ہجوم پیچھے دوڑہا تھا - ان کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کررہے کچھ لوگ ان کی گاڑی کے پاس گرگئے اور اس وقت وزیر اعلیٰ کی گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں چوٹ پہنچی ہے -رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوں کہ گاڑی بلٹ پروف ہے اس کی وجہ سے دروازہ بہت ہی بھاری ہے -چوں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گاڑی کا دروازہ کھول کر زمین پر پاؤں رکھنے کی کوشش کررہی تھیں اسی وقت ایک گروپ ان کے گاڑی سے ٹکراگیا اس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شدید چوٹ پہنچی ہے -

حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ او بپوگوئل اور پولیس سپرنٹنڈیٹ پروین پرکاش نے حادثہ کے چند گھنٹو ں بعد ہی ابتدائی رپورٹ بھیج دی گئی تھی -محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے تفصیلی رپورٹ بھیجنے کیلئے وقت مانگا ہے -اس رپورٹ میں ممتا کے اس ورژن کی جزوی طور پر تصدیق کی گئی ہے، جس نے واقعے کے فوراً بعد ہی کہا تھا کہ چار پانچ افراد نے انہیں زخمی کرنے کے ارادے سے ان گاڑی کے دروازے پر زبردستی نعرے لگائے تھے -

جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی جب دروازہ کھلیں تو گاڑی کا دروازہ ایک کھمبے سے ٹکرا گیا اس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی ہیں۔


Share: