ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں ٹمپو نے دی ایک اسکوٹر کو ٹکر؛ چھ سالہ بچی ہوئی راہی جنت؛ والدین شدید زخمی

انکولہ میں ٹمپو نے دی ایک اسکوٹر کو ٹکر؛ چھ سالہ بچی ہوئی راہی جنت؛ والدین شدید زخمی

Thu, 21 Jun 2018 21:46:11    S.O. News Service

کاروار 21/جون (ایس او نیوز)  ایک چھ سالہ معصوم بچی اُس وقت راہی جنت ہوگئی جب ایک تیز رفتار مہیندرا ٹمپو نے  ایک اسکوٹر کو روند ڈالا جس پر یہ بچی اپنے والدین کے ساتھ سفر کررہی تھی۔ حادثہ انکولہ  تعلقہ کے مادن گیری میں جمعرات کی شام کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  بچی جس کی شناخت سنچینا کیشو امبیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے اپنے والدین  کیشو امبیگا اور سودھا امبیگا کے ساتھ اسکوٹر پر سوار تھی،  اسکوٹر پر بچوں کو اکثر لوگ سامنے کھڑا کرتے ہیں، یہ بچی بھی سامنے  اسکوٹر پر کھڑی تھی جب باراتیوں سے بھری ایک تیز رفتار  ٹمپو  اسکوٹر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بچی موقع پر ہی چل بسی، البتہ والدین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کاروار  ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: