ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل بس اسٹائنڈ کے قریب بس اور بائک کی ٹکر؛ دو زخمی

بھٹکل بس اسٹائنڈ کے قریب بس اور بائک کی ٹکر؛ دو زخمی

Sat, 19 May 2018 07:33:29    S.O. News Service

بھٹکل 19/مئی (ایس او نیوز)  یہاں کے ایس آرٹی سی بس اسٹائند کے سامنے ہوئی بائک اور بس کی ٹکر میں بائک پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے، جس میں ایک کو شدید چوٹ لگی ہے اور اُسے کنداپور لے جایا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت محمد فہد ابن زین العابدین عجائب (19) اور عبدالجلیل ابن جاوید شینگیری (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں محمد فہد کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اُسے فوری طور پر کنداپور لے جایا گیا ہے۔ البتہ عبدالجلیل کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد کے باہر  گھرلے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حادثہ سنیچر صبح قریب 6:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب  یہ دونوں نوجوان  اپنی رہائش گاہ شوکت علی روڈ سے  رنگین کٹہ جارہے تھے کہ اچانک سرکاری بس  جو مرڈیشور سے منی پال جارہی تھی، بس اسٹائنڈ کی طرف گھوم گئی۔ اچانک بس کے گھوم جانے سے بائک بس سے ٹکراگئی۔

قریب میں واقع ایک آٹو ڈرائیور نے دونوں زخمیوں کو اپنے آٹو کے ذریعے سرکاری اسپتال پہنچایا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دونوں نوجوانوں کے رشتہ دار اور دوست احباب  سرکاری اسپتال پہنچ گئے ۔


Share: