ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی: غلطی سے جراثیم کش  دوا پینے کی وجہ سے گرام پنچایت امیدوار ہوگیا ہلاک

بیلتنگڈی: غلطی سے جراثیم کش  دوا پینے کی وجہ سے گرام پنچایت امیدوار ہوگیا ہلاک

Tue, 29 Dec 2020 11:35:23    S.O. News Service

بیلتنگڈی،29؍دسمبر (ایس او نیوز) دوائی سمجھ کر جراثیم کش دوائی پینے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جسکی شناخت بیلتنگڈی گرام پنچایت الیکشن میں امیدوار کے طور پرپوری طرح سرگرم رہنے والے جینت پربھو (58) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جینت نے اپنے منھ کے زخموں کے لئے رکھی ہوئی دوائی سمجھ کر غلطی سے کھیتوں میں استعمال ہونے والی جراثیم کش دوائی پی لی تھی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا، مگر اس  کے باوجود وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بتایاجاتاہے کہ اس سے پہلے والی میعاد میں بھی پربھو کاولامدور گرام پنچایت کا رکن تھا۔وہ ایک مرتبہ گرم پنچایت کا نائب صدر بھی رہ چکاہے۔اس مرتبہ بھی اس نے کانگریس امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لیا تھا۔اس نے غلطی سے 21دسمبر کی رات کوجراثیم کش دوائی ’ٹرائی کورڈ‘تھوڑی سی مقدار میں پی لی تھی جو کہ اس کے منھ کے زخموں کی دوائی والی خالی بوتل میں رکھی ہوئی تھی۔

 22دسمبر کی صبح  اس نے اپنا ووٹ بھی پول کیا تھا۔اور شام تک پولنگ بوتھ کے آس پاس ہی موجود رہ کر دوسروں کو پولنگ کے لئے آمادہ کرنے میں مشغول رہا تھا۔ لیکن رات کو اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فوری طور پر اس کو منگلورو  اسپتال میں داخل کیا گیا۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے28دسمبر کو دوپہر میں دم توڑ دیا۔


Share: