بھٹکل:12/ دسمبر(ایس اؤنیوز)اُڈپی میں منعقدہ ریاستی سطح کے یوتھ فیسٹول پروگرام میں مرڈیشور کی بینا وئیدیا پی یو اور ڈگری کالج کی ٹیم یک بابی ڈرامہ مقابلے میں دوم مقام حاصل کیاہے۔
یک بابی ڈرامہ میں سچن ہیگڈے ، سیما نائک، چندریکا ہری کانت، اشونی نائک، سواتی نائک ریشما آچاری ، مہیما پربھو ، لیلا نائک، عبدالمعیز، شازمان، درشن گوڈا اور ونایک نائک نے مختلف کردار اداکئے ۔ ڈرامہ مقابلے میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو ادارے کے صدر منکال وئیدیا ، ڈائرکٹر ایم ایس پشپ لتا، کالج کے پرنسپال پرساد مہالے ، ثقافتی پروگرام کے ذمہ دار مہیش ہیگڈے اور نعیم گوری اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔