ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی این بی گھوٹالہ:پرینکاچوپڑا نے نیرو مودی کے ساتھ ختم کیا کنٹراکٹ

پی این بی گھوٹالہ:پرینکاچوپڑا نے نیرو مودی کے ساتھ ختم کیا کنٹراکٹ

Sat, 24 Feb 2018 13:19:39    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍ فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پرینکا چوپڑا اب پی این بی گھوٹالہ معاملے میں فرارنیرومودی کی پروڈکٹ لائن کی برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہیں۔پرینکا چوپڑا نے برانڈ ایمبیسڈرکے عہدے کوچھوڑ دیاہے۔پرینکا نے اس سلسلے میں ہوئے معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔اس بات کی معلومات پرینکاچوپڑاکے ترجمان نے دی ہیں۔ذرائع کے مطابق پرینکا چوپڑا نے برانڈ ایمبیسڈرکے عہدے سے ہٹنے کافیصلہ لیاہے۔پی این بی نے نیرومودی سے کہاہے کہ وہ 11,300کروڑ روپے لوٹانے کی پختہ منصوبہ بندی کے ساتھ آئیں۔اس گھوٹالے کی وجہ سے ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا بینک تنازعات میں آ گیا ہے۔پرینکاچوپڑاگزشتہ سال جنوری سے نیرومودی جویلس کی گلوبل برانڈ سفیر تھیں۔35 سالہ پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں اپنی ٹی وی سیریز ’کوانٹکو‘کے سیشن3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔نیرومودی پر 11,300کروڑ روپے کے گھوٹالے کاالزام ہے اورنیرومودی کے خلاف جانچ چل رہی ہے۔پنجاب نیشنل بینک (پی این بی )نیرومودی سے اس رقم کو وصول کرنے کی کوشش میں لگاہے۔


Share: