Sat, 08 Oct 2016 16:03:40
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے توپخانے سے بلا اشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تاہم گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 15:55:19
امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005ء میں ریکارڈ کی گئی وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد معذرت کی ہے، اس ویڈیو میں وہ خواتین سے نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔جمعہ کو ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اگر کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 15:52:54
پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جلا وطن علیحدگی پسند راہنما، براہمداغ خان بگٹی نے کہا ہے کہ ان کا مسلح مزاحمت سے کوئی تعلق نہیں؛ نہ ہی بلوچستان لبریشن آرمی کی حمایت کرتے ہیں۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 15:49:36
جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ جرمن اخبار بِلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے اشٹائن مائر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 15:45:36
امریکا نے باقاعدہ طور پر روس پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ سائبر حملوں کے ذریعے آئندہ ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 15:43:48
متنازع علاقے کشمیر میں لائن آف کنٹرولکے دونوں جانب آباد کشمیری پاکستان اورہندوستان کی افواج کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث اس خوف کا شکار ہیں کہ زلزلہ مزاحم تعمیرات کے باعث معمولی فائرنگ یا گولہ بار ی سے انہیں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 15:32:49
ہیٹی میں آنے والے سمندری طوفان میتھیو کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان سے ہونے والے نقصان کو جاننے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy