Sat, 08 Oct 2016 12:28:53
اینٹی کرپشن بیور (اے سی بی)نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی خاتون کمیشن میں مبینہ بھرتی گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں سمن بھیجا ہے۔اے سی بی کے سربراہ مکیش مینا نے بتایا کہ سسودیا سے 14؍اکتوبر کو پوچھ گچھ ہوگی۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:26:29
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ 2018تک ہندوپاک سرحد کو سیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر کسی طرح کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:22:02
ہیٹی میں حکومت کا کہنا ہے کہ میتھیو طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 300تک پہنچ گئی ہے۔شہر جیریمی میں 80فیصد عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ جنوبی صوبے میں 30ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:17:27
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو نامعلوم عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک مسافر ریل کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے کم ازکم چار افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:15:11
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان میتھیو زور پکڑتا جا رہا ہے۔ یہ بہت جلد بہاما کے جزیرے پر واقع فری پورٹ سٹی سے ٹکرائے گا، اور خبردار کیا ہے کہ یہ ایک انتہائی شدید طوفان ہے جس کے فلوریڈا کی امریکی ریاست پر تباہ کُن اثرات پڑ سکتے ہیں۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:12:43
امریکہ میں 6 فوجیوں اور دو دیگر افراد پر حساس فوجی آلات چرانے انھیں چین، روس اور یوکرین سمیت بیرون ملک خریداروں کو فروخت کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:08:31
امریکہ کے صدر براک اوباما نے جمعرات کو ملک کی وفاقی جیلوں میں بند 102مجرموں کی سزاؤں میں کمی کر دی ہے۔صدر اوباما قبل ازیں بھی غیر متشدد جرائم میں ملوث مجرموں کی سزائیں معاف کر چکے ہیں۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:06:35
ترکی میں پولیس نے کرد ستان ورکرز پارٹی ’’پی کے کے‘‘کے ایک کارکن کو گرفتار کر لیا ہے جس نے مشتبہ طور پر استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب جمعرات کو بم دھماکا کیا تھا۔
View more
Sat, 08 Oct 2016 12:05:12
پاکستان کے ایک مشرقی ضلع قصور میں جمعہ کی صبح ایک مال بردار ریل گاڑی اور بس میں تصادم سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 19زخمی ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy