ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    تن ہمہ داغ داغ شدپنبہ کجاکجانہم! ازنایاب حسن

    تن ہمہ داغ داغ شدپنبہ کجاکجانہم! ازنایاب حسن

    Thu, 08 Sep 2016 15:26:55 
    یہ عہدمسلمانوں کے ہمہ گیرزوال کا عہدہے اورحیرت ہے کہ اس کے اسباب بھی خودمسلمان ہی فراہم کرتے رہے ہیں،گزشتہ کم ازکم تین چار صدیوں سے مسلمان مسلسل انحطاط کی سمت رواں دواں ہیں،علمی انحطاط،فکری زوال،عملی کوراپن یہ سب اوصاف مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک ساری دنیاکے مسلمانوں کا خاصہ بن چکے ہیں۔اسلام انقلاب و حرکیت کا منبع و سرچشمہ بن کر نمودارہواتھا،
    چنتامنی میں کرناٹک بند کی حمایت کرنے مختلف کنڑا تنظیموں کا اعلان 

    چنتامنی میں کرناٹک بند کی حمایت کرنے مختلف کنڑا تنظیموں کا اعلان 

    Thu, 08 Sep 2016 15:23:20 
    9ستمبر کو مختلف کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے کاویری تنازعہ کے سلسلہ میں کرناٹک بند منانے کا اعلان کا یہاں کے کرناٹکا رکشناویدیکے ،حضرت ٹیپوسلطان اسوسی ایشن ،ڈاکٹر امبیڈکر تنظیم ودیگر 20سے زائد تنظیموں نے اعلان کیا ہے ۔
    چنتامنی: مرغ ملہ درگاہ مجاوروں کا وضاحتی بیان؛بھرے ہوئے بوکسوں کے اوپر ڈبوں کو وقف آفسر نے ہی رکھا ہے

    چنتامنی: مرغ ملہ درگاہ مجاوروں کا وضاحتی بیان؛بھرے ہوئے بوکسوں کے اوپر ڈبوں کو وقف آفسر نے ہی رکھا ہے

    Thu, 08 Sep 2016 15:19:38 
    شہر چنتامنی سے نو کیلومیٹر دوری پر واقع معروف حضرت اماں جان باواجانؒ درگاہ کے مجاوروں نے آج ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روزآخبار میں درگاہ کے بوکسس بھر جانے کی خبر نشر کی گئی تھی اُس میں کہا گیا تھا کہ درگاہ کے بوکسس بھر جانے سے درگاہ کے مجاور اُن بوکسوں کے اوپر ڈبہ رکھیں ہوئے ہیں
    چنتامنی میں محکمہ خوراک وشہری رسد دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے عوام کااحتجاج

    چنتامنی میں محکمہ خوراک وشہری رسد دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے عوام کااحتجاج

    Thu, 08 Sep 2016 15:15:21 
    تجارتی مرکز شہر چنتامنی کے کئی وارڈ وں کے خواتین ودیگر احباب نے تعلقہ دفتر کا گھیراؤ کرکہ زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے راشن ڈپو سے اناج حاصل کرنے کے لئے اور کروسین تیل حاصل کرنے کے لئے سائبر سنٹرس سے ایک محکمہ خوراک ڈپارنمٹ کی تھم دیکرسلپ لیجانا پڑتا ہے اگر سلپ لیکر نہیں گئے تو راشن ڈپو سے اناج نہیں دیا جارہا ہے
    اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز ہے: ڈاکٹر علی الحکیمی

    اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف جائز ہے: ڈاکٹر علی الحکیمی

    Thu, 08 Sep 2016 15:08:50 
    سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال شرعا ممنوع نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چلنے پر قدر نہ رکھنے والے افراد الیکٹرک وہیل چیئرز اور اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ جو افراد چلنے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لیے بھی اسکوٹر کے ذریعے طواف کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔
    مسجد حرام میں حجاج کرام کے لیے موبائل چارجنگ کی سہولت

    مسجد حرام میں حجاج کرام کے لیے موبائل چارجنگ کی سہولت

    Thu, 08 Sep 2016 15:06:45 
    سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں دوران حج حجاج کرام کو موبائل فون چارج کرنے کی منفرد سہولت مہیا کی گئی ہے۔
    اہلیان مکہ شہر کی سرنگوں سے سب سے زیادہ واقف

    اہلیان مکہ شہر کی سرنگوں سے سب سے زیادہ واقف

    Thu, 08 Sep 2016 15:03:05 
    مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں بل کھاتی بڑی بڑی سرنگیں حجاج کرام کے لیے ایک نئی دنیا کی حیثیت رکھتی ہیں۔ بالخصوص دیہی علاقوں سے آنے والوں کے لیے جنہوں نے اپنی زندگی میں عصری شہروں کے تمدن کو نہیں دیکھا ہوتا ہے۔ آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی یہ سرنگیں ان کے سادہ سے دیہات اور قصبوں کے یکسر مختلف ہوتی ہیں اور تعمیرات کا یہ مظاہرہ پہلی نظر میں ان کے لیے ایک حیرت انگیز مشاہدہ ثابت ہوتا ہے۔
    او آئی سی کا بیان ایرانی عزائم کیخلاف عالم اسلام کا ریفرنڈم ہے،شامی قوم بشارالاسد کا اقتدار قبول نہیں کریں گے: الجبیر

    او آئی سی کا بیان ایرانی عزائم کیخلاف عالم اسلام کا ریفرنڈم ہے،شامی قوم بشارالاسد کا اقتدار قبول نہیں کریں گے: الجبیر

    Thu, 08 Sep 2016 14:58:36 
    سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایران کی طرف سے حج اور سعودی عرب سے متعلق سامنے آنے والے تازہ بیانات کی شدید مذمت کرتے انہیں مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنا جارحانہ اور معاندانہ لہجہ مزید سخت کرلیا ہے، مگر تہران کو اپنی سخت پالیسی کا خمیازاہ بھگتنا پڑے گا۔
    یمن:باغیوں کے حملوں میں 6 ماہ میں 1146شہری ہلاک

    یمن:باغیوں کے حملوں میں 6 ماہ میں 1146شہری ہلاک

    Thu, 08 Sep 2016 13:51:35 
    یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق عزالدین الاصبحی نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران حوثی باغیوں اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 1146عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ یمنی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔