Wed, 17 Aug 2016 19:43:10
بہار کے گوپال گنج ضلع کے پانچ تھانہ علاقوں میں کل سے آج تک مشکوک حالات میں 12لوگوں کی موت ہو گئی۔خدشہ ہے کہ کچھ کی موت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے
View more
Wed, 17 Aug 2016 19:33:11
تمل ناڈو اسمبلی میں آج زبردست ہنگامہ ہوا۔حکمراں انادرمک کے ایک رکن نے بالواسطہ طور پر اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن کا مذاق اڑانے والا تبصرے کردیا جس کی ڈی ایم نے شدید مخالفت کی۔اس کی وجہ سے ڈی ایم کے سبھی اراکین کو ایوان سے باہر کر دیا گیا اور معطل کر دیا گیا
View more
Wed, 17 Aug 2016 19:22:53
ایمس نے 1996سے 2012کے درمیان پاش جنوبی دہلی میں 238مردہ نوزائیدہ بچوں اور جنینوں کی میڈیکل قانونی پوسٹ مارٹم رپورٹوں کا مطالعہ کیا ہے جس کے نتائج قومی دارالحکومت میں اس دوران ہوئی جنین کشی کی طرف اشارہ کرتے ہیں
View more
Wed, 17 Aug 2016 19:18:35
دہلی ہائی کورٹ نے غداری کے کیس میں جے این یواسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور اس کے لیے انہیں نچلی عدالت کا رخ کرنے کا مشورہ دیا
View more
Wed, 17 Aug 2016 18:59:47
جمناسٹ دیپا کو لے کر کئے گئے ٹوئٹ کی وجہ سے تنقید میں گھری ایک لڑکی نے دھمکیاں ملنے کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے تحفظ کی فریادکی جس پر غور کرتے ہوئے وزیر خارجہ کی پہل پر اس کو دھمکی دینے والے تین ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
View more
Wed, 17 Aug 2016 18:56:58
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کشمیر میں جاری بدامنی کے لیے آج پی ڈی پی - بی جے پی کی مخلوط حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے
View more
Wed, 17 Aug 2016 18:52:02
کرجات سے این سی پی کے رکن اسمبلی سریش لاڈ کی طرف سے مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ایک ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے
View more
Wed, 17 Aug 2016 18:50:46
تلنگانہ کے میڈک ضلع میں دیر رات ایک پولیس ڈپٹی انسپکٹر نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی
View more
Wed, 17 Aug 2016 17:43:45
چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر کے علاقے میں پولیس نے تصادم میں چار نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔اس واقعہ میں ایک پولیس جوان بھی زخمی ہوا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy